این آر او کیس،زرداری کی نظرثانی درخواست دائر

این آر او کیس،زرداری کی نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این آر او کیس میں 10 سالہ اثاثوں کی تفصیلات اور اندرون و بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 29 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔نظرثانی درخواست سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف علی زرداری نیب کے کیسز سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں اور اثاثوں سے متعلق ان کی دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔درخواست کے مطابق قانون کے تحت کسی شخص کے ماضی کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مانگی جاسکتیں اور یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔درخواست میں عدالت عظمیٰ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر