حاجی فر مان اللہ انتقال کر گئے
صوابی( بیورورپورٹ) جے یو آئی ضلع صوابی کے رہنما حاجی فر مان اللہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں گذشتہ شب اپنے آبائی قبر ستان واقع موضع انبار میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی رسم قل آج بدھ کے روز ادا کی جائے گی ضلعی امیر جے یو آئی مولانا عطاء الحق درویش ، سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون ، نائب امیر اشفاق اللہ خان ، جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق اور ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی نے حاجی فر مان کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے اللہ پاک سے مرحوم کے لئے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر و جمیل کی دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی عوامی اور جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا#