شیر گڑھ میں غیر قانونی تجاوزات کا سڑک کے دونوں کناروں ملبے کا ڈھیر

شیر گڑھ میں غیر قانونی تجاوزات کا سڑک کے دونوں کناروں ملبے کا ڈھیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ میں نا جا ئز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا ملبہ مصروف ترین مین بازار میں سڑک کے دونوں کنا روں پربکھرا پڑا ہے ٹی ایم اے اور محکمہ ایری گیشن تا حال یہ ملبہ نہ ہٹا سکا ہری چند چوک سے مردان کی طرف تقریبا تین فرلانگ طویل فاصلے میں شاہراہ ملا کنڈ کے مغربی کنارے پر چھابڑی فروش نے پھر سے اپنا کاروبار شروع کیا شیرگڑھ کا مین بازار آپریشن کے ملبہ کے با عث آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے بازار کی رونقیں ختم ہو گئی اور گندگی کے ڈھیر نظر آرہا ہے تفصیلات کے مطا بق چند روز قبل شیرگڑھ کے مین بازار اور ہا تھیان روڈ کے بازار میں نا جا ئز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا ہے جو عوامی حلقوں نے سراہا مگر کئی روز گزرنے کے باوجود آپریشن کے نتیجے میں مصروف ترین مین بازار کے شاہراہ ملاکنڈ کے دونوں کناروں پر آپریشن کا ملبہ بکھرا پڑا ہے اور تا حال ٹی ایم اے اور محکمہ ایری گیشن نے یہ ملبہ اٹھانے کی زحمت تک نہیں کی ملبہ کے با عث شیرگڑھ کے مین بازار اور ہا تھیان روڈ کھنڈرات اور آثار قدیمہ کا منظر پیش کر نے لگا ہر طر ف ملبہ پڑا ہے اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ بازارگند گی کا ڈھیربنا ہو اہے آپریشن کاملبہ نکا س آب کی نالیوں میں گرجانے کے با عث نالیاں بھر چکی ہیں اور نکا س آب کاپانی نا لیوں کے گند اپانی بازار میں شاہر ملاکنڈ پر بہہ رہا ہے اور خاص کر شاہراہ ملاکنڈ پر واقع ہاتھیان چوک با لکل تالاب کا منظر پیش کررہا ہے دوسری طرف سے پھر سے چابڑی فروش مختلف طریقہ اندازاور بہا نوں سے خالی کی گئی جگہوں پر کاروبار شروع کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ہری چند روڈ سے مردان کی طرف شاہراہ ملاکنڈ پر تقریبا تین فرلانگ کے فا صلہ پر چھا بڑی فروشان نے پھر سے اپنا کروبار شروع کیا ہے اور شاہراہ ملاکنڈ کے مغربی کنارے پر نہر اور سڑک کے درمیان میں درجنوں چھا بڑی فروشوں نے چھابڑی لگا کر کاروبار کر نے میں مصرف ہیں جب کہ مین بازار میں ہری چند چوک سے دارالعلوم اسلامیہ عربیہ تک چھا بڑی لگا کر کاروبار کر نے والوں سے سرکاری جگہیں خالی کر دی گئی تھیں