پبی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،18 ملزمان گرفتار

پبی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،18 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان) سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اورمختلف کاروائیوں کے دوران 17کلوگرام چرس ،05بوتل شراب برآمد ،10عددپستول برآمد۔18ملزمان گرفتار ۔معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرکے دم لینگے ۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ تفصیلات کے مطابق :۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں محرم الحرام کے حوالے سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیا ں جاری ہے۔نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کے دوران 17کلوگرام چرس ، 5بوتل شراب ،10عددپستو ل برآمد کرکے 18ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے۔ نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کیلئے ہمیں مزید محنت اور لگن کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز ٹھوس اور بھرپور کاروائیا ں جاری ہے نوجوان نسل کو بگاڑ اور بے راہ روی کی جانب لے جانے والے عوامل کا مکمل خاتمہ کرکے دم لینگے۔