پبی اور سٹیشن بازار کے تاجران کو سہولت میسر نہیں
پبی ( نما ئندہ پاکستان) پبی بازار اور پبی سٹیشن بازار کے تا جران حکو مت کو لا کھوں روپے ٹیکس دیتے ہیں اور اسکے بدلے میں پبی اور پبی سٹیشن میں تا جران اور صار فین کو کسی قسم کی سہو لیا ت میسر نہیں پبی بازار میں تاجروں او ر صار فین کے لئے پینے کا پا نی چھو ٹے پیشاب خا نے اور واش روم کی سہو لیا ت تک نہیں ٹی ایم اے پبی کے اہلکاروں نے چھوٹے اور بڑی تا جروں کا جینا حرام کیا ہے لو گوں کو کارو بار کر نے نہیں دیتے چھوٹے تاجروں کو ڈاکے اور چوری کر نے پر مجبور کر رہے ہیں تہہ بازار ٹیکس 20 روپے کی بجا ئے 50 روپے لوگوں سے وصول کر تے ہیں ان سے کو ئی پو چھنے والا نہیں جب تک پبی بازار اور پبی سٹیشن بازار میں تاجروں اور صارفین کے لئے سہو لیا ت فرا ہم نہیں کر تے ٹی ایم اے پبی کو کسی قسم کا ٹیکس نہیں دینگے دکاندار خود اپنے تحفظ کے لئے اقدا مات کریں حکو مت تاجروں کو تحفظ نہیں دے سکتی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران پبی کے صدر حا جی اور نگز یب نے مسجد طا ئز ئی مین بازار پبی میں انجمن تا جران پبی کے مجلس عا ملہ اور انجمن تا جران پبی سٹیشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں ڈی ایس پی پبی لقمان خان ایس ایچ او پبی مقدم خان نے بھی شر کت کی حا جی اورنگز یب نے کہا کہ پبی اور پبی سٹیشن بازار کو روزا نہ ہزاروں کے تعداد میں لو گ کارو بار اور خریداری کے لئے آتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ٹی ایم اے پبی کی جانب سے ان کے لئے کو ئی سہو لت مسیر نہیں ہے تاجروں سے لا کھوں روپے ٹیکس وصول کر تے ہیں آپریشن کے نام پر لو گوں کو بے روز گار کر ہے ہیں ٹی ایم اے ان کو متبا دل جگہ بھی نہیں دیتے حا لا نکہ ٹی ایم اے کی زمین پر ان کے من پسند لو گوں نے قبضہ کیا ہے اور ان سے برائے نام کر ایہ وصول کر تا ہے ٹی ایم اے کے ٹھیکدار لا ئسنس کے نام پر بھی دکا نداروں کو لوٹتے ہیں کسی سے ایک ہزار اور کسی سے5 سو روپے لا ئسنس فیس لیتا ہے جو ذیا دتی ہے انہوں نے کہا کہ سیکو رٹی کے لئے کو ئی انتظام ہے سا بق ڈی پی او نو شہرہ نے پبی بازار میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے اور پو لیس چو کی بنا نے کا اعلان کیا تھا کیمرے بھی دیئے تھے لیکن ان کے تبا دلے کے بعد وہ سب کچھ غا ئب ہو گئے بازار کی سیکورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگا ئیں اور بازار کی سیکورٹی کے لئے پو لیس چو کی قائم کی جا ئے انہوں نے سیکور ٹی اور کسی بھی حا دثہ کی بروقت اطلاع دینے کے لئے بازار میں لا ؤڈسپکرز لگا نے کا بھی فیصلہ کیا ٹی ایم اے پبی اور ضلعی انتظا میہ فوری طور پر ان مسا ئل کے حل کے لئے اقدا مات کریں اجلاس سے ڈی ایس پی لقمان خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پو لیس تا جروں کے ساتھ ہے اور ان کو ہر ممکن تحفط فرا ہم کر نے کے لئے ان کے ساتھ ہے اور دستیاب وسا ئل میں ان کوتحفط دے رہے ہیں