بہبود آبادی کے مختلف کیڈر زکے 362 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا،ترجمان

بہبود آبادی کے مختلف کیڈر زکے 362 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا،ترجمان

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی کے مختلف کیڈر زکے 362 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود کے پروجیکٹ FWCs 100-کے ملازمین کو پروجیکٹ پالیسی کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے Regularization Act 2018 کے تحت 362 کنٹریکٹ ملازمین کو سات مارچ 2018 سے مستقل کر دیا۔صوبائی حکومت کے اس اقدام سے محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملازمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ محکمے کی ترقی کے لیے مزید محنت اور جانفشانی سے کام کریں گے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ ان مستقل ہونے والے ملازمین میں گریڈ سولہ، نو، سات اور تین کے ملازمین شامل ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر