شیر گڑھ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ، درجنوں تھڑے مسمار

شیر گڑھ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ، درجنوں تھڑے مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھا ئی، ٹی ایم اے تخت بھائی اور محکمہ انہار کے عملہ نے لو ند خوڑ گل میرہ میں نا جا ئز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا آپریشن میں ٹی ایم اے کے انٹی انکروچمنٹ عملہ، محکمہ انہار کے عملہ اور ٹی ایم اے اور محکمہ انہار کی بھا ری مشینری نے حصہ لیا سینکڑوں کی تعداد میں چھابڑی ، ہتھ ریڑھی، کیبن ، قصائیوں کے تخت اور تھڑے وغیرہ ہٹائے گئے اطلاعات کے مطا بق اسسٹنٹ تخت بھائی رحمت علی وزیر نے اے اے سی تخت بھائی ارشد علی افریدی کے ہمراہ ٹی ایم اے تخت بھا ئی کے انٹی انکروچ منٹ عملہ ،محکمہ انہار کے عملہ اور بھاری مشینری کے ساتھ منگل کے روزلوند خوڑ گل میرہ میں نا جا ئز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران ایری گیشن، محکمہ تعلیم اور روڈ کے سرکاری حدودات سے ناجائز تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا یا گیا سینکڑوں کی تعداد میں ہتھ ریڑھی ، چھابڑی، قصائیوں کے تخت، تھڑے اور کیبن ہٹائے گئے لوگوں کے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا دریں اثناء اے سی تخت بھائی نے لوندخوڑ بازار، ہاتھیان بازار ،پرخو اور جیوڑ بازار میں بھی جلد ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا