چارسدہ ، مختلف کیڈرز کی پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

چارسدہ ، مختلف کیڈرز کی پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ)محکمہ تعلیم چارسدہ نے مختلف کیڈرز کی پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ۔ این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدوار وں سے اصل تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات طلب کر لئے گئے ۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے دفتر سے جاری ا علامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم چارسدہ نے این ٹی ایس پاس کرنے والے اساتذہ کرام کے بھرتی کے حوالے سے انٹرویو شیڈول جاری کر دیا ۔ شیڈول کے مطابق سی ٹی پو سٹ کیلئے انٹرویو 25ستمبر اے ٹی ٹی ٹی کیلئے انٹرویو 26ستمبر جبکہ ڈی یام اور پی ای ٹی انٹرویو 27 ستمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول گڑھی حمید گل میاں میں منعقد ہونگے ۔ اسی طرح پی ایس ٹی پوسٹوں کیلئے این ٹی ایس پاس کرنے والے تحصیل چارسدہ کے امید واروں کی انٹر ویو 25ستمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ اور گورنمنٹ ہائی سکول بابڑہ میں منعقد کئے جائینگے جبکہ تحصیل شبقدر اور تحصیل تنگی سے تعلق رکھنے والے پی ایس ٹی امیدواروں کے انٹرویو 26ستمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول بابڑہ اور گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ میں منعقد کئے جائینگے۔دوسری طرف محکمہ تعلیم زنانہ نے بھی این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو ز کیلئے الگ شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق پی ایس ٹی فی میل امید واروں کی انٹرویوز 24اور 25ستمبر کو گورنمنٹ گرلزہائی سیکنڈری سکول ترنگزئی میں جبکہ پی ای ٹی ، ڈی ایم ، سی ٹی ، اے ٹی اور ٹی ٹی کے انٹرویوز 26اور 27ستمبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول ترنگزئی میں منعقد کئے جائینگے ۔محکمہ تعلیم زنانہ و مر دانہ کی طرف سے تمام امید واروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخوں پر صبح 8بجے اپنے اصل تعلیمی اسناد ،قومی شناختی کارڈ اور دو عدد تصاویرسمیت دیگر ضروری تصدیق شدہ دستاویزات کے دو سیٹ ہمراہ ضرور ساتھ لے آئیں ۔