گیس قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے ظالمانہ اقدام ہے،عزیز الرحمان چن

گیس قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے ظالمانہ اقدام ہے،عزیز الرحمان چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ عوام کی تحریک انصاف کی حکومت سے توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہیں یہ وجہ ہے کہ شدید ردِ عمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی بات کرنے والی تحریک انصاف کا بجٹ میں چیزوں کا مہنگا کرنے کا عندیہ دینا اپنے دعوؤں سے انحراف ہے عمران خان اقتدار کے نشے سے باہر نکل کر اب عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی طرف سے ظالمانہ اقدام ہے وزیر اطلاعات کے اعلان کے باوجود چند دنوں بعد ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے امین اور صادق ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔

وزراء کے جھوٹ بولنے پر عوام میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے عمران خان کا بار بار دعویٰ کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گاریت کی دیوار ثابت ہوا ہے وہ خود خاموش رہ کر وزرا سے جھوٹ بلوا رہے ہیں۔