لیسکو کے 9اور10محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل

لیسکو کے 9اور10محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی زیرِصدارت لیسکوکے نارتھ اور ساؤتھ سرکل کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جنرل منیجر آپریشن چوہدری محمد انور ،چیف انجینئر آپریشن چوہدری محمد امین اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹرمجاہد سعیدرانا سمیت دونوں سرکلز کے ایس ایز اور ایکسئینز نے شرکت کی۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ساؤتھ سرکل کے مرکزی دفتر میں بلائے گئے اس اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹولیسکومجاہد پرویز چٹھہ کی جانب سے نویں تادسویں محرم الحرام، مجالس کے دوران امام بارگاہوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ نے اس حوالے سے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایس ایز ، ایکسئینز اور ایس ڈی اوز سمیت تمام عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فی الفور نمٹنے کے لیئے اپنے دفاتر میں موجود رہے گا ۔ چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ نے ماہانہ کارکردگی اجلاس کے دوران نارتھ اورساؤتھ سرکلزکے افسران کو ریکوری کے حوالے سے ٹارگٹس دئیے۔چیف لیسکو نے ہدایات جاری کیں کہ ریکوری کے مقررہ ہدف کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لائن لاسز میں کمی، درست موبائل میٹر ریڈنگ ،بجلی چوری کی ایف آئی آر ، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے رقوم کی وصولی اور خراب میٹروں سے ڈیٹا ہر صورت حاصل کیا جائے۔ چیف لیسکو نے تمام افسران کو متنبہ کیا کہ لاہور سمیت لیسکو ریجن مین کہیں بھی اوور بلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے علاقے میں اوور بلنگ کی کوئی شکایات نہ ہوں ۔اگر صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات آئیں تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔