ڈی ٹی آئی نے GIZ اور Buhlerکے اشتراک سے تربیتی پروگرامز کا آغاز کردیا

ڈی ٹی آئی نے GIZ اور Buhlerکے اشتراک سے تربیتی پروگرامز کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (ڈی ٹی آئی) نے الیکٹریکل ٹریڈ اور میکینکل انجینئرز انسٹرکٹرزکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرام کے ایک سیٹ کا آغاز کیا ہے ۔ڈی ٹی آئی اس تربیتی پروگرام کی سرگرمیوں کے تحت ڈیزائن ،ڈیلیوری اور ایویلیو ایشن سروسز فراہم کرے گا ۔Gesellschaft f252r Internationale Zusammenarbeit(جی آئی زیڈ) کے اشتراک اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرا م(TVET-SSP),کے تعاون سے شروع کیا گیا یہ پہلا پروگرام ایک ہفتے پر مبنی ہے جو کہ الیکٹریکل ٹریڈ انسٹرکٹرز کی صلاحیتوں میں اضافے کے اعتبار سے ڈیزائن کیا گیا ہے ،پہلے پروگرا م میں ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹ پنجاب کے 140الیکٹریکل ٹریڈ انسٹرکٹرز کو متعدد چھوٹے بیجز میں تقسیم کیا گیا ہے اور یوں ڈی ٹی آئی میں انسٹرکٹرز کی تربیت کے پہلے بیج کا آغازکردیا گیا ہے ۔

دوسرے پروگرا م میں Buhler.کے اشتراک سے میکینکل انجینئر زکی تربیت کا آغاز کیا گیا ،آٹھ ہفتوں پر محیط اس تربیتی پروگرام میں Buhler.کے چھ ملازمین موجود ہیں ،یہ پروگرام ایکوئپمنٹ ہینڈلنگ کی ابتدائی مہارت ،ویلڈنگ فیبریکیشن اور میکینکل و الیکٹریکل انجینئرنگ کے ٹاسک سے تعلق تربیت کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے ،یہ کورس شرکاء کو اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت میں اضافے کے حوالے سے بھرپور مدد فراہم کرے گا ۔جنرل منیجر ڈی ٹی آئی مرتضیٰ علی نے اس پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ ہم ڈی ٹی آئی میں طلباء کو اعلیٰ معیاری تربیت کی فراہمی پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ طلباء کو ان کی کام کرنے والی جگہہ پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار کرتی ہے ،ہم یہ دو نئے پروگرامز شروع کرنے پر انتہائی پرمسرت ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ اپنے تمام شرکاء کو اعلیٰ تربیت کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گے ۔ڈی ٹی آئی سال1998سے سرگرم عمل ہے اور اب تک 14مختلف ٹریڈز میں20ہزار سے زائد ورکرز کو تربیت فراہم کرچکی ہے ،ویلڈنگ اسکول ڈی ٹی آئی کا فلیگ شپ پروگرام ہے جہاں ESAB.کے ایکوئپمنٹ موجود ہیں ،ڈی ٹی آئی کا نصاب کم از کم بنیادی تھیوری اورعملی تربیت کا مرکب ہے ۔