مولانا ظفر علی خان نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑ ا اٹھایا، توقیر ناصر
لاہور (پ ر) مولانا ظفر علی خان نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑ ا اٹھایا،انھوں نے فکر و علم ا ور آگہی کے جو چراغ جلائے ان کی روشنی کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،میں ایک سپاہی ہونے کے ناطے ادبی و ثقافتی ،سماجی و معاشرتی سرحددں پر پہرہ دے رہا ہوں،ڈاکٹر شفیق جالندھری کی شاگردی تعلیمی عرصے کے 14برسوں پر بھاری رہی، والدین کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے میڈیاکے رویوں پر فعال ردعمل دیناہوگا،ہم نئی نسل تک اپنے بزرگوں کے وہ طور طریقے منتقل کر رہے ہیں جو سماج کے عظمت کا نشان ہیں،ان خیالات کا اظہار نامور اداکار اور چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہفتہ وار نشست میں کیا۔انھوں نے کہا کہ بین الاقومی سطح سے غیر اخلاقی و سماج دشمن سرگرمیاں ہمارے معاشرے میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
، حالات کی اس ناساز گاری اور عدم موافقت کو ہمیں آگے بڑھ کر روکنا ہوگا اور اس کی جگہ ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کا باعث بننے والے رویوں کو پرورش دنیا ہوگی،انھوں نے تقریب میں اپنے 40سالہ اداکاری کے کیرئیرپر بھی روشنی ڈالی اور پاکستانی ڈرامہ کے عروج و زوال کی کہانی پر اپنے تجربات سے سامعین کو آگاہ کیا۔اس سے پہلے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے سیکرٹری نامور کالم نگار رؤف طاہر نے مولانا ظفر علی خان کی فن و شخصیت پر تفصیلی گفتگو کی۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری،صادق جعفری،تاثر مصطفی ،افتخار مجاز، محمد سرشار خان، ناصرعارف، احمد ہمایوں خان، سیدم۔اسداللہ ،ڈاکٹر عبدالرشید زئی کے علاوہ میڈیا ،ادب و ثقافت اور شعبہ درس و تدویس کے دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی۔نامور کالم نگار ،محقق اور استاد ڈاکٹر شفیق جالندھری نے تقریب کے مہمان خصوصی توقیرناصر کی گفتگو کو سراہا،ان کے تجربے،اقدامات اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے نیک جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔تقریب کے اختتام تمام مہمانوں کو مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کا دورہ کروایا گیا۔تقریب کے شرکاء نے ان کی تصاویر دیکھ کر ان کی خدمات کو بھرپور یاد کرتے ہوئے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا