15دینی جماعتوں کا فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے پر اتفاق

15دینی جماعتوں کا فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرکی نمائندہ تنظیم ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور اتحاد و بھائی چارے کی فیضا کو فروغ دینے کے ضمن میں سالانہ کل جماعتی امن کانفرنس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں پیر سلمان منیر سجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال شریف کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کی قابل ذکر 15بڑی دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد زبیر ورک،میاں محمد اویس،مولانا یوسف، پیر ولی اللہ شاہ بخاری ، مولانا عبدالنعیم،علامہ عمر حیات اور چاروں مسالک اتحادعلماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم ،سعود اعظم صدیقی، علامہ عنایت حسین جعفری اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے شرکت کی ۔کل جماعتی امن کانفرنس میں 15مذہبی جماعتوں نے اپنا مسلک چھوڑو نہ اور دوسرے مسلک کو چھیڑونہ کا یکنوکاتی ایجنڈا اپناکر فرقہ واریت کے خاتمے پر اتفاق کیا اور اعلان کیا کہ ہم سب ملکرہرقسم کی انتہا پسندی ،فرقہ پرستی و گروہ بندی کے یکسر خاتمہ کیلئے مشترکہ پروگرامز کے زریئے امن و اتحاد کو فروغ دینگے۔


مذہبی رہنماؤں نے کہاکہ اسلام سراسر امن و سلامتی کا مذہب ہے اور تمام تر اسلامی تعلیمات سے بھی امن و اتحاداخوت و محبت کا درس ملتا ہے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ایک خفیہ ہاتھ مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیکر اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے ان حالات میں ہم سب کو متحد ہونا ہوگا جوہم سب کا دینی وملی اورقومی فرض ہے۔