یو ای ٹی کا کوڑے سے بنائے جانے والے پراجیکٹس پر ریسرچ کے حوالے سے معاہدہ
لاہور( جنر ل رپورٹر) ٓلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف انوئرمینٹل انجینئرنگ اینڈ ریسرچ کے مابین کوڑے کرکٹ سے بنائے جانے والے پراجیکٹس پرمستقبل میں ریسرچ کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخظ کیے گئے۔ اس MOU کا مقصد مستقبل میں باہمی اشتراک سے سالڈویسٹ مینجمنٹ کی ری سائیکلنگ ، گیس اور توانائی کی پیداوار اور متعلقہ دیگر ریسرچ اور ٹکنیکل پراجیکٹس میں ایک دوسرے کو مدد فراہم کرنا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرخ قیوم بٹ اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انوئرمنٹل انجینرنگ اینڈ ریسرچ سجاد حید ر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ کا کہنا تھا کہ شعبہ انسٹیٹیوٹ آف انوئرمنٹل انجینرنگ اینڈ ریسرچ کے قابل اور ہونہار ریسرچرز کی بدولت ایل ڈبلیو ایم سی اور یو ای ٹی استفادہ حاصل کر سکیں گیں۔ جبکہ سجاد حیدر ڈائریکٹر شعبہ انسٹیٹیوٹ آف انوئرمنٹل انجینرنگ اینڈ ریسرچ نے ان ریسرچز کے لیے حتی الامکان معاونت کی یقین دہانی کراوئی۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انوئرمنٹل انجینرنگ ائنڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسرز،لیکچرار اور ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے جی ایم پلاننگ اینڈ پراجیکٹس محمد سعد، ڈپٹی منیجر پلانگ مہوش حنیف ، ڈپٹی منیجر کمیونکیشن رحمان راشد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔