بیت المال کا پیسہ غریب اور نادار طبقے کی امانت ہے ، محمد اجمل چیمہ

بیت المال کا پیسہ غریب اور نادار طبقے کی امانت ہے ، محمد اجمل چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ بیت المال کا پیسہ غریب اور نادار طبقے کی امانت ہے جو ایمانداری سے ان تک پہنچائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے ساتھ رابطے کو بہتر کیا جائے گا اور دھوکے باز ا این جی اوز کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد اجمل چیمہ نے محکمے کے دورے کے بعد ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال انبرین رضا نے ادارے کی کارکردگی، انفراسٹرکچر اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ کوشش کرکے ایسے لوگوں کو بیت المال کا حصہ بنائیں گے جو کہ غریب عوام کی فلاح ، امداد اور ادارے کی بہتری کے لئے اپنی جیب سے اخراجات برداشت کریں نہ کہ ادارے پر بوجھ بنیں۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو کہ ادارے معالی معاونت کریں گے ان کے ناموں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔ محمد اجمل چیمہ نے سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈپارٹمنٹ کو اپنا میڈیا سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بیواؤں اور غریب طلباء کی مالی مدد حکومت کی ذمہ داری جسے ہر حال میں ادا کریں گے۔ اجلاس میں اداریاور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اوراس نیک کام کو صوبے کے کونے کونے تک پہنچانے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال ساجد ظفر ڈال سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔