ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پراپرٹی کی ٹرانسفر بند کرنے کا حکم

ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پراپرٹی کی ٹرانسفر بند کرنے کا حکم

 لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہورنے بلڈرز/ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیزکو پراپرٹی ٹرانسفرکو فوری بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بلڈرز،ڈویلپرزاورہاؤسنگ سوسائٹیز پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کی مجاز نہ ہیں۔بلڈرز، ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز اشٹام ایکٹ کے شیڈول63-Aکے تحت غیر قانونی ٹرانسفر کر رہے ہیں۔سب رجسٹرار غیر قانونی ٹرانسفر زپر بلڈرز، ڈویلپرز اور سوسائٹیز کو نوٹس جاری کریں۔بلڈرز، ڈویلپرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کا ریکارڈ متعلقہ سب رجسٹرار کو پیش کریں۔خلاف ورزی پر اشٹام ایکٹ، فنانس ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تمام معاملہ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام سب رجسٹرار کو ہدایت پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1