سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،منہاج القرآن کے وکلاء پیش نہ ہوئے
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آج 19ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے دوسرے روز بھی کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی وکلا ء پیش ہوئے۔عدالت نے آج ادارہ منہاج القران کے مدعی جوادحامد کو گواہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن گواہ پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی۔عدالت میں گزشتہ روز جب سماعت شروع ہوئی تو پرائیویٹ استغاثے کے تمام نامزد پولیس افسران اوران کے وکلا ء موجود تھے لیکن ادارہ منہاج القران کی طرف سے کوئی گواہ اور وکیل پیش نہیں ہوا جس پرعدالت نے انتظار کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آج گواہوں کوہرحال میں عدالت پیش کیا جائے۔