غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،کسٹم انسپکٹر پرویز کاظم نے بیان قلمبند کرا دیا
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روزکسٹمزانسپکٹر پرویز کاظم نے اپنا بیان قلمبند کرا دیاہے،منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ملزمہ کو کوٹ لکھپت جیل سے سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمہ ٹریزا ہلسکووا ایک بار پھر چہرے پر ماسک پہنچ کر سیشن عدالت پیش ہوئیں، ملزمہ کا کہنا ہے کہ الرجی کا علاج چل رہا ہے ابھی طبیعت ٹھیک نہیں ،اس لئے ماسک پہنا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے ملزمہ کے خلاف کیس کی سماعت کی،عدالت نے دیگر دو گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوری کردی۔