ڈاکٹرز کی ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ

ڈاکٹرز کی ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سٹی راے ونڈ پولیس نے ڈاکٹروں کی ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم فارمیسی سٹور کے مالک اور خودساختہ ڈاکٹر عبدالستار کو پیش کیا ،پولیس نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرنا ہے ،اس نے جعلی ڈاکٹروں کو پکڑنے والے ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم پر فائرنگ کی تھی جس سے گولی ان کے ساتھی غلام کو لگ گئی ،اس کیس میں عبدالستار کو موقع پر پکڑ لیا گیا تھاجبکہ سلمان فرار ہوگیا ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا ریمانڈ دیا جائے جس پرعدالت نے ملزم کا 7روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت میں ملزم سلمان نے اپنی درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر فاضل جج نے عدم پیروی پر اس کی درخواست خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -