ڈی آئی جی آپریشنزشہزاد اکبرکا جامعتہ المنتظرماڈل ٹاؤن کا دورہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبر نے جامعتہ المنتظرماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم اور منتظمین بھی موجود تھے۔انہوں نے جامعتہ المنتظر سے برآمد ہونے والے یومِ عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورہ بھی کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ یومِ عاشور پر تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔جامعتہ المنتظر کے جلوس کے تمام روت پر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ایس پی ماڈ ل ٹاؤن علی وسیم نے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کو روٹ بارے بریفنگ دی۔