شیرا کوٹ پولیس نے اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب کرا لی، ملزم گرفتار

شیرا کوٹ پولیس نے اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب کرا لی، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ونگ شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروالیاجبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ شیراکوٹ کی حدود سے چند روز قبل نامعلوم ملزمان ارم بی بی کو اغواء کرکے لے گئے، جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شیرا کو ٹ میں درج تھا، انویسٹی گیشن ونگ شیرا کوٹ نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اے ایس آئی حفیظ کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے شب و روز محنت کرتے ہوئے مغویاں ارم بی بی کو معلومات کی روشنی میں بھائی پھیرو کے علاقہ پھول نگر سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ ارم بی بی کو اس کے والدین کے سپر د کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -