بد نا م زما نہ منشیات فروش گرفتار،ایک کلو500گرام چرس برآمد
لا ہو ر (کرائم رپورٹر)شا ہد رہ ٹاؤن پولیس نے بد نا م زما نہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 500گر ام اعلیٰ کو الٹی کی چر س بر آ مد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزلاہور شہزاد اکبر نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات جاری کیے جس پر ایس پی سٹی احسن سیف اللہ نے تھانوں کی سطح پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔ احکامات کی روشنی میں ایس ایچ اوشا ہد رہ ٹاؤن انسپکٹر ملک مشتا ق احمد نے مخبر کی اطلا ع پر شا ہد رہ ٹا ؤ ن کے علا قے قیصر ٹا ؤ ن میں بد نا م زما نہ منشیا ت فروش قا سم علی عر ف کا شی کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ ایک کلو 500گر ام اعلیٰ کو الٹی کی چر س بر آ مد کر لی۔ ایس پی سٹی احسن سیف اللہ نے بد نا م زما نہ منشیا ت فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ اوشا ہد رہ ٹاؤن انسپکٹر ملک مشتا ق احمداور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔