مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر )لیاقت آباد کے علاقہ سے مشکوک گاڑی کو روکنے پر اس میں موجود شخص سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،پولیس نے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے ڈونگی گراؤنڈ کے قریبی گاڑی کو مشکو ک جانتے ہوئے روک کر اس کی تلاشی لی تو ملزم خالد جاوید نامی شخص سے 2کلو 340گرام چرس برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کاروا ئی عمل میں لاتے ہوئے مقدمے کا اندراج کرلیا۔