سرکاری ملازمت پر ساہیوال ڈویژن کے 40وکلاء کے لائسنس معطل

سرکاری ملازمت پر ساہیوال ڈویژن کے 40وکلاء کے لائسنس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)پنجاب بار کونسل نے سرکاری ملازم ہونے پر ساہیوال ڈویژن کے 40 وکلا کے لائسنس معطل کردیئے جبکہ 25 ہزار 721 وکلا کی اسناد متعلقہ یونیورسٹیوں کو تصدیق کے لئے بھجوا دی ہیں۔ اس سے قبل بھجوائی گئی اسنادمیں سے 76وکلاء کی اسناد یونیورسٹیوں نے جعلی قرار دے دی ہیں جبکہ مختلف یونیورسٹیوں کی طرف سے 6 ہزار 726 وکلا ء کی اسناد کے درست ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔پنجاب بارکونسل کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 675 وکلا کی فائلیں پنجاب بار کونسل میں موجود نہیں ہیں۔پنجاب بار کونسل نے انرولمنٹ کے خواہشمند 93 لاء گریجوایٹس کی درخواستوں پر اعتراض عائد کیا ہے جبکہ لاہور بار کے 7 ہزار وکلا ء کی اسناد کے تقابلی جائزے کے بعد 180 وکلا ء کی ممبر شپ مشکوک قرار دے دی ہے ،پنجاب بار کونسل اینٹی کرپشن کمیٹی نے مذکورہ مشکوک وکلا ء کو 30 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
لائسنس معطل

مزید :

علاقائی -