ڈپٹی اٹارنی جنرل کی 8نومبرکو لاہور ہائی کورٹ طلبی

ڈپٹی اٹارنی جنرل کی 8نومبرکو لاہور ہائی کورٹ طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججوں کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ تاریخ سماعت پر ہدایات لے کر عدالت میں پیش ہوں۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے لائیرز فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں ،ان شکایات پر کارروائی نہ ہونے سے شکایت کنندگان کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ججوں کے خلاف شکایتوں کا ازالہ نہ ہونے سے ججوں کے قانون سے بالاتر ہونے کا تاثرپیدا ہو رہا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی سپریم جوڈیشل کونسل میں ججوں کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست پر مزید کارروائی 8 نومبر کو ہو گی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل ؍طلبی

مزید :

علاقائی -