حکومت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ مثالی تعلقات کی خواہاں ہے

حکومت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ مثالی تعلقات کی خواہاں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ایشو آف دی ڈے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے سے پاکستان پر یقینی طور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا سعودی عرب کا دورہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور ایک دیرینہ دوست بھی ہے وزیراعظم عمران خان کی یہ کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور مثالی تعلقات کو قائم کیا جائے اور اس کے لئے وہ کوشاں ہیں انشااللہ تعالی پاکستان بہت جلد وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -