پنجاب میں ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2کانسٹیبل تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2کانسٹیبل تعینات کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب میں ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2کانسٹیبل تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے 35 صوبائی وزراء کو 70 کانسٹیبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزراء کو ان کے آبائی علاقوں سے کانسٹیبل دیئے جائیں گے۔ایک صوبائی وزیر کی سکیورٹی پر صرف 2 کانسٹیبل تعینات ہوں گے ،وزراء کے ساتھ سکواڈ کی گاڑی بھی نہیں چلے گی۔ اس حوالے سے تمام ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -