وزیراعظم عمران خان نے جوتے اتار کر مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھا
مدینہ منورہ (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران ایک بار پھر مدینہ منو رہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان جب مدینہ منورہ پہنچے تو انہوں نے جوتوں کے بجائے کالے رنگ کے موزے پہن رکھے تھے جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ دیگر وزیروں اور مشیر نے جوتے پہن رکھے تھے ۔واضح رہے عمران خان الیکشن سے قبل بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے اور اس دوران بھی انہوں نے مدینہ منورہ میں جوتے نہیں پہنے تھے۔
عمران خان/ننگے پاؤں