فیسیں آسمان کو چھونے لگیں ، کاکردگی ، زیرو والدین کا احتجاج

فیسیں آسمان کو چھونے لگیں ، کاکردگی ، زیرو والدین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(حافظ عمران انور) پرائیویٹ سکول مافیا نے تعلیم کو کاروبار بنا لیا ۔ہوشربا فیسیں اور امتحانی کارکردگی زیرو ہونے پر والدین بلبلا اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکول مافیا کبھی اے سی فیس کبھی کلر ڈے فیس،سوئمنگ پول فیس،ڈریس فیس ،ہوم ورک جرمانہ فیس اور دیگر غیر ضروری اخراجات کی مد میں والدین سے پیسے بٹورنے لگا ۔ حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں پر چیک اینڈبیلنس رکھنے کیلئے کوئی انفراسٹرکچر سرے سے موجودنہ ہونے کے باعث پرائیویٹ سکول مالکان دھڑلے سے بھاری بھرکم فیسیں والدین سے وصول کرنے لگے ۔ذرائع کے مطابق امریکن لائسٹف ،بیکن ہاوس ،سٹی سکول سسٹم ،ایجوکیٹرز ،دار ارقم ،شوئفات ،خاور اکیڈمی ،لاہور لائسم ،دی امریکن سکول ،کانونٹ سکول،سینٹ انتھونی سمیت دیگر اے بی اور سی کیٹیگریز کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان والدین سے من مانی فیسیں وصول کر رہے ہیں ۔عدلیہ کی جانب سے سال میں 5فیصد فیس میں اضافے کے واضح احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکول مالکان ہر 6ماہ بعد فیسوں میں 15سے 20فیصد اضافہ کر دیتے ہیں جو کہ والدین کی جیبوں پر سرا سر ڈاکہ ہے۔پرائمری،مڈل،سکینڈری سکولوں میں تعلیمی پیشہ وارانہ انفراسڑکچر کے فقدان کے باعث معیار تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے،قوائد وضوابط پر عمل نہ ہونے کے نتیجے میں نجی سکولوں میں فیکلٹی ، تعلیمی کیلنڈر، اساتذہ کی تقرری کا معیار اور انکی تنخواہوں کے پیکیج کا بھی کوئی نظام نہیں جس کے باعث ان کی تعلیمی و تدریسی حالت روزبروز بگڑتی جارہی ہے نیزنجی سکولوں کے نتائج بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے پری،پرائمری ،میڈل اور سیکنڈری سکولوں کیلئے پروفیشنل اعلی تعلیم یافتہ تدریسی سٹاف کے بجائے انتہائی کم تنخواہ پر میٹرک اور ایف اے پاس سٹاف کو رکھ لیاجاتا ہے،جس سے نومولود طلبہ طالبات کی نرسری مطلوبہ اہداف مکمل نہیں کرپاتی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے بھی پرائیویٹ سکولوں پر چیک اینڈبیلنس رکھنے کیلئے کوئی انفراسٹرکچر ہی سرے سے موجود نہیں ہے،جس کا فائدہ پرائیویٹ سکول اٹھا کراپنے مفاد حاصل کرتے ہیں۔سول سوسائٹی،والدین اور سٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ، پیرنٹس ایکشن کمیٹی پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس سیکرٹری تعلیم پنجاب عمران سکندر بلوچ سے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور نجی سکولوں کے مالکان کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہاں روز فیسوں میں اضافے ، مختلف قومی دنوں پر تقریبات کے اخراجات کی والدین سے وصولی کاسلسلہ بند کریں۔
سکول مافیا

مزید :

صفحہ اول -