صدر مملکت نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا

صدر مملکت نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) صدر مملکت عارف علوی نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا جبکہ علی محمد خان کو بابر اعوان کی جگہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ۔ کابینہ ڈویژن نے بابر اعوان کے استعفے اور علی محمد خان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا اور بابر اعوان کے استعفیٰ کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ان کی جگہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے وزیر مملکت کا حلف لینے والے علی محمد خان کو پارلیمانی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا کابینہ ڈویژن سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے
بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -