زلفی بخاری وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زلفی بخاری کا کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیم فنڈ سے متعلق امور کو بھی دیکھیں گے۔
زلفی بخاری