حکومت نے ایک ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوادیں،مولابخش چانڈیو
کراچی (سٹاف رپورٹر) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا کہ لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے ہاتھ کھڑے کرادیئے، حکومت نے ایک ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوادیں۔ منگل کو ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوادیں، لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے ہاتھ کھڑے کرادیئے، ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا، حکومت معیشت کا بیڑاغرق کردے گی۔
مولابخش چانڈیو