محکمہ صحت میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جا ئے،ڈاکٹرعذرا پیچوہو

محکمہ صحت میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جا ئے،ڈاکٹرعذرا پیچوہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن و ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کی سہولیات میں فراہمی کو بہتر بنانے اور تربیت کے اعلی مواقع مہیا کرنے کیلئے یہ مناسب وقت ہے کہ محکمہ میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا ئے ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثمان چاچڑ ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مبین احمد ،یو ایس ایڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر شبیر علی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت ،پرا ئمری ہیلتھ کئیر سیکنڈری ،بڑے اسپتالوں،ڈیولپمنٹ پارٹنرز ،سول سوسائٹی کے اراکین ،ماہرین تعلیم اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر تفصیل سے بحث کی گئی ۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثما ن چاچڑ نے استعداد کار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ محکمہ صحت میں ریفارم سپورٹ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ تمام معاملات میں بہتری آسکے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچو ہو نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی قیادت صوبے کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصو ل کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے انہوں نے صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور تجویز دی کہ محکمہ صحت میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام بہت ضروری ہے انہوں نے اس با ت کا یقین دلایا کہ ہر سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کیا جا رہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر