شہناز رمزی کے لئے جدید ترین سوشل میڈیا مینجمنٹ سروسز کا اعزاز

شہناز رمزی کے لئے جدید ترین سوشل میڈیا مینجمنٹ سروسز کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) مْلک اور بین القوامی سطح کے حامل ایونٹس ترتیب دینے اور اْن کے انتظامی اْمور چلانے کے تین دہائیوں پر مشتمل تجربے کے ساتھ شہناز رمزی، سی ای او اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے رواں برس ایک اور بڑا اعزاز حاصل کیا ہے جو ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر انڈسٹری میں بلاشبہ بلند ترین معیار قائم کرنے کے مترادف ہے۔گلوبل بزنس اِنساءِٹ ایوارڈز2018 نے 21 ستمبر کو شہناز رمزی کے لئے "جدید ترین سوشل میڈیا مینجمنٹ سروسز برائے سال 2018 پاکستان" کی کیٹگری میں ایک سرٹیفیکیٹ پیش کیا ہے۔ یہ سرٹیفیکیٹ شہناز رمزی کی کمپنی اسٹار لنکس اینڈ پی آر ایونٹس کی لانچ سے لے کر اب تک مختصر وقت میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔سال2017 کا ایک سب سے بڑا ایونٹ جو کہ جنوبی ایشیا کے وسیع ترین مال، لکی ون مال کی لانچ تھی بطور ایونٹ اسٹارلنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے اِسے کامیابی کیساتھ ترتیب دیا، حالانکہ یہ کمپنی کا اولین سال تھا۔ اب جبکہ پیشہ ورانہ مہارت کے استعمال سے خاطر خواہ نتائج آنے لگے ہیں اسٹار لنکس میں جدت اور تخلیقی سرگرمیوں کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے جس سے کمپنی کے کلائنٹس کو مسلسل انوکھے اور سود مند آئیڈیاز مل رہے ہیں۔