ٹیکسلا،محنت کش نے ملنے والی 15لاکھ کی رقم اصل مالک کولوٹادی

ٹیکسلا،محنت کش نے ملنے والی 15لاکھ کی رقم اصل مالک کولوٹادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان )ایمانداری کی شاندار مثال،،غریب محنت کشن نے ملنے والے پندرہ لاکھ اصل مالک کو لوٹا دئیے،تفصیلات کے مطابق گانگو ٹیکسلا کا رہائشی محمد مقصود ولد محمد اشرف جوکہ ٹرالی پر مزدوری کرتا ہے اور اپنے بال بچوں کے ساتھ تین مرلے کے کچے مکان میں رہائش پذیر ہے کو راستے سے 14لاکھ پچانوے ہزار کی خطیر رقم ملی اس نے اعلان کرائے کہ جس کی رقم ہے وہ نشانی بتا کر لے جائے ،ہری پور کے رہائشی سابقہ فوجی کی وہ رقم تھی محمد مقصود نے وہ رقم اسکے اصل مالک کو لوٹا دی اس نے محمد مقصود کو بیس ہزار روپے بطور انعام دیا جو کہ مقصود نے لینے سے صاف انکار کر دیا اس نے کہا کہ اگر مجھے کوئی لالچ ہوتی تو ساری رققم رکھ لیتا مگر میں یہ انعام کسی صورت نہیں لوں گا،اس طرح محمد مقصود نے تمام رقم اسکے اصل مالک کو لوٹا دی۔