صدرآزادکشمیر نے قانون سازاسمبلی کااجلاس 25ستمبر کو طلب کرلیا

صدرآزادکشمیر نے قانون سازاسمبلی کااجلاس 25ستمبر کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (سٹی رپورٹر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 25ستمبر بروز منگل بوقت 11:00بجے دن بمقام لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد طلب کر لیاہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کو زیر غور لانے کے علاوہ قانون سازی، قرارداد ہا اور ممبران اسمبلی کے سوالات کو زیر غور لا کر ایوان حتمی فیصلہ صادر کرے گا۔