اہل علاقہ کی محرومیاں جلد دورکردینگے،عمارصدیق خان

اہل علاقہ کی محرومیاں جلد دورکردینگے،عمارصدیق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان )ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ اہل حلقہ نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انشااللہ انکی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے،انتخابات 25جولائی2018میں اس حلقہ کے عوام نے کمال مہربانی فرماتے ہوئے نہ صرف غلام سرور خان ،بلکہ مجھے اور ملک تیمور مسعود اکبر کو بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل عثمان کھٹر میں چئیرمین ملک ایاز محمود کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے چئیرمین ملک ایاز محمود، چئیرمین پنجابی پختون اتحاد حاجی قدیم خان نے بھی خطاب کیا،جبکہ تقریب میں جنرل کونسلر راشد، سوشل میڈیا کے کوارڈینیٹر علی حسنین خان، سابق کونسلران جمیل احمد، محبوب الہی،آصف رضا، راجہ عاشق حسین، ساجد مغل، غلام رسول سمیت معززین علاقہ موجود تھے، ملک ایاز محمود نے کہا کہ جسطرح اہل علاقہ نے جنرل الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہمیں پورا یقین ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھی وہ انشااللہ ہمارا بھرپور ساتھ دینگے، چئیرمین پنجابی پختون اتحاد حاجی قدیم خان نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کے لئے ہماری خدمات دن رات حاضر ہیں ،عمار صدیق خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہیں جنکے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔