جہلم سے بچوں کاامن کارواں15اکتوبرکوروانہ ہوگا،جلال اکبر
جہلم(نامہ نگار)ڈاؤن سنڈروم بچوں کا جہلم سے آل پاکستان ،امن کارواں 15اکتوبر کو روانہ ہوگا،یہ کارواں نہ صرف امن کے لیے بلکہ ڈاؤن سنڈ روم بچوں سے متعلق آگاہی کے لیے بھی ہوگا کارواں کے شرکاء ملک کے 130اضلاع کا دورہ کریں گے ،یہ کارواں پاکستان کے تمام صوبوں میں ڈاؤن سنڈر وم بچے امن کے سفیر ثابت ہوں گے ان خیالات کااظہار جہلم میں ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے پاکستان کے باہر ڈاؤن سنڈ روم کمپلیکس کے بانی و سربراہ الجلال فاؤنڈیشن پاکستان جلال اکبر ڈار نے میڈیا کے نمائندوں کو دوران پریس کانفرنس اپنے اس مشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 52اضلاع کا دورہ کیا تھا اب اللہ کے حکم سے انشاء اللہ 130اضلاع میں ڈاؤن سنڈ روم بچوں کی آواز پہنچائیں گے میرا اگلا مشن جہلم کو اقوام متحدہ میں ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے حوالہ سے پیغام پہنچانا ہے کہ پاکستان میں بھی اس کو پانچویں معذوری تسلیم کیا جائے اور ان کے دوسرے سپیشل بچوں کی طرح علیحدہ ادارے ہوں جہاں ان کی تعلیم و تربیت ہو اب صرف جہلم کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں ڈاؤن سنڈ روم کا واحد کمپلیکس یا ادارہ صرف ایک ہے اور یہ جہلم میں ہے ۔یہ نان سٹاپ مشن ،امن کے سفیر بلال صاحب ڈاؤن سنڈ روم چائلڈ کی زیر قیادت ہوگا صوبہ پنجاب ،خیبر پختوانخواہ،سندھ،بلوچستان بلکہ پاکستان کے کونے کونے میں نہ صرف امن کا درس دیا جائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈاؤن سنڈ روم بچوں سے متعلق لوگوں کو آگاہی بھی دی جائیگی،المیہ یہ ہے کہ ان بچوں کو نارمل بچوں والے سکولوں میں بھیج دیا جاتاہے یا سپیشل سکول میں،جبکہ یہ معذوری ان سے مختلف ہے ،ہمارے اس ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے کمپلیکس کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے ،میری زندگی کا مشن صرف اورصرف ڈاؤن سنڈ روم بچوں کی خدمت ہے ،ہم جہلم کا نام نہ صرف پاکستان کے کونے کونے میں بلکہ جہلم کے ڈاؤن سنڈ روم بچوں کی آواز کو اقوام متحدہ تک بھی پہنچائیں گے ،میں نے اس سے قبل بھی ایک مشن کیا تھا جو پاکستان کے 52اضلاع پر مشتمل تھا اس کے علاوہ میں پیدل چل کر بھی ایک مشن کیا جس کا مقصد صرف اور صرف ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے حقوق ان کو دلوانا ہے ،انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مزیدکہا کہ ہمارا آل پاکستان امن کارواں جہلم سے 15اکتوبر2018 کو اپنے سفر کاآغاز کرے گااور واپس 21مارچ 2019کو واپس جہلم پہنچے گا۔ پانچ ماہ چھ دن کا یہ طویل سفر اللہ کے فضل وکرم سے بخیر و عافیت طے کریں گے ہمارامقصد ڈاؤن سنڈ روم بچوں کی خدمت ہے ہماری مدد گار اللہ کی پاک ذات ہے ،ہر ضلع کو ڈاؤن سنڈ روم بچے ان کے ضلع کے نام سے امن کا پرچم پیش کریں گے ۔گورنمنٹ پنجاب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ،وزیراعلیٰ پنجاب،سپیکر پنجاب اسمبلی،آئی جی پنجاب پولیس،چیف سیکرٹری پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کو بھی امن پرچم پیش کریں گے۔اسی طرح خیبر پختوانخواہ کے دارلحکومت پشاور میں گورنمنٹ کے پی کے ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ،وزیراعلیٰ کے پی کے ،سپیکر کے پی کے اسمبلی،آئی جی پولیس کے پی کے ،چیف سیکرٹری اور کور کمانڈر پشاور کو امن کا پرچم پیش کریں گے۔اسی طرح دیگر صوبوں کے وزیراعلیٰ ،گورنر ز اور دیگر اعلیٰ سرکاری شخصیات کو امن کا پرچم دیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ڈیم فنڈ کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے ٹاسک دیا گیا تو ہم ضرور کریں گے مگر ڈاؤن سنڈ روم بچوں کے مشن کی ذمہ داری میرے لیے سب سے اہم ہے۔میری میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ آپ 15اکتوبر 2018ہمارے کارواں کی روانگی سے قبل ہمارے اس مشن کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں اور ہماری اس آواز کو دور دور تک پہنچا کر اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔