کلثوم نوازکی وفات سے ملک ایک عظیم خاتون سے محروم ہوگیا،ملک منوراعوان
مظفرآباد(سٹی رپورٹر) بزرگ مسلم لیگی راہنماء بابائے کرناہ ملک محمد منور اعوان کی رہائش گاہ وادی لیپہ سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی اورکلثوم نواز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااس موقع پر ملک محمد منور اعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک عظیم خاتون سے محروم ہوگیا ہے کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی میں اپنا بہترین رول پلے کیا ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی رب ذولجلال (مرحومہ ) کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے