یوم عاشور کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا،سی ٹی اوراولپنڈی

یوم عاشور کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا،سی ٹی اوراولپنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ یوم عاشور پر محرم ڈیوٹی انتہائی نیک نیتی ،فرض شناسی ،صبر وتحمل اور حاضر دماغی سے کی جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کو ٹریفک سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے یوم عاشور پر بہترین فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈائیورشن پوئنٹس سے ٹریفک کو متباد ل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے اور روڈیوزرز کو ٹریفک پلان سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے سی ٹی او نے کہا کہ یہ دن اہم ہیں تمام افسران واہلکار دوران ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے اپنا کردار احسن طریقہ سے سر انجام دیتے ہوئے ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں انہوں نے کہا کہ شاہراہوں اور چوراہوں پر بھکاریوں پر خاص نظر رکھی جائے اور ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ یڑھی یا کوئی اور مشکوک چیز نظر آئے تو فوری طور پر قبضہ میں لیں انہوں نے کہا کہ سبز نمبر پلیٹ والی اور تمام قسم کی ایمبولینس اور پوٹھوہار جیپوں پر خاص نظر رکھی جائے انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستے میں کسی گاڑی ،موٹرسائیکل یاریڑھی وغیرہ کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے جبکہ کالے شیشے والی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اوربدوں نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کو سختی سے چیک کیا جائے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا کہ تمام ڈیوٹیاں ا حساس ذمہ داری سے انتہائی چوکس رہ کرسرانجام دی جائیں ۔