لینڈ ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو، کرپٹ ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار ، شکایات پر دو اہلکار معطل

لینڈ ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو، کرپٹ ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار ، شکایات پر دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) لینڈریکارڈ تحصیل کوٹ ادو کے کرپٹ ملازمین کیلئے شکنجہ تیارکر لیا گیا، شکایت پر انکوائری میں2 ملازمین کو ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ پنجاب نے معطل کر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

دیا،تفصیل کے مطابق لینڈ ریکارڈ تحصیل کوٹ ادو میں عرصہ دراز سے لوٹ مارکا بازار گرم ہے اور فرد کی کاپی لینے کیلئے سائلین کو کئی کئی ماہ تک چکر لگانے پڑتے تھے جبکہ ٹاؤٹ مافیا اپنے کام کرالیتا ہے، شہریوں کی شکایت پر پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل لینڈ ریکارڈ پنجاب نے انکوائری ٹیم مقرر کی تھی جس میں کمپیوٹر اپریٹر منصور احمد اور شعیب پر کرپشن کی شکایت اختیارات کا ناجائز استعمال، سرکاری پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت برتنے پر ان کے خلاف ہیپیڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دونوں ملازمین کو معطل کر دیاہے جبکہ لینڈ ریکارڈ تحصیل کوٹ ادو میں دیگر ملازمین کے خلاف بھی کار وائی شروع کر دی گئی ہے ، کرپشن ملازمین کی معطلی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔