لوگوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر یوزر کمیٹی قائم کردی ‘ داؤد سلیمانی

لوگوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر یوزر کمیٹی قائم کردی ‘ داؤد سلیمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہوا(نمائندہ پاکستان)وہوا میں بیس سال سے جاری پینے کے پانی کے سنگین بحران کو حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس پر جلد قابو پالیا جائے گا یہ بات تحریک انصاف کے ممبر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

صوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے دورہ وہوا کے موقع پر خانزادہ محمد ندیم کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ازسرنو واٹر یوزر کمیٹی قائم کی گئی ہے جو واٹر سپلائی سکیم وہوا کے بند ٹیوب ویلوں کو چالو کرکے پانی کی سپلائی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو روزانہ کی بنیاد پر صاف پانی کی فراہمی کے لیے مزید دو ٹیوب ویل لگائے جائیں گے اور جن وارڈوں ، محلوں میں پانی نہیں پہنچ رہا وہاں پائپ لائنیں بچھا کر پانی فراہم کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ وہوا کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک میگا پراجیکٹ تیار کیا جارہا ہے جو بہت جلد حکومت کو پیش کردیا جائے گا جس کی منظوری سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ہمارے انتخابی وعدوں کو تکمیل ہوگی انہوں نے کہا کہ بیس سال قبل میرے دور اقتدار میں وہوا کو سب تحصیل کا درجہ دیا گیا تھا اور اب وہوا کو تحصیل کا درجہ بھی میں ہی دلاؤں گا۔
داؤد سلیمانی