عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کریگا ‘ صوبائی وزیر جہانزیب کھچی
دوکوٹہ ( نا مہ نگار،نمائندہ پاکستان) صدر پریس کلب دوکوٹہ مہر محمد مشتاق نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خاں کھچی سے لاہور(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
سیکرٹریٹ میں ان کے آفس میں ان کو وزارت کا قلمدان سوپنے پر گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی اس موقع پر جہانزیب خاں کھچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا عوام نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کر کے اس ملک پر احسان کیا ہے کیونکہ قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ ملک کو ایماندار قیادت میسر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہر محکمے میں میرٹ ہو گا اور کفایت شعاری کو فروغ دیتے ہوئے ہماری حکومت ملک پر قرضوں کے بوجھ کو کم کرے گی اور ملک انشا اللہ آئندہ پانچ سالوں میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا موجودہ حکومت ڈیموں کی تعمیر کو ہر صورت ممکن بنائے گی کیونکہ اس میں ہمارا مستقبل پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خاں کا عزم ہے کہ ملک کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس لا کر ملک کو خوشحال بنائیں گے ۔
کھچی