گیس میں ہوشربا اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ‘ میاں مقصود احمد
ملتان( سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
پنجاب میاں مقصود احمدنے گیس کے نرخوں میں143فیصد تک اضافے پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ گیس کی قیمت میں ہونے والے ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔منی بجٹ میں158ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ نئی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے اور ان کو ریلیف دینے کی بجائے سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔وزیر خزانہ اسدعمر کی جانب سے پٹرول20روپے تک مزید مہنگاہونے کے اعلان نے عوام کے ہوش اڑادیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے موجودہ حکمرانوں کے پاس بھی غریب عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کوئی ویژن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی سیکٹر اس وقت ساڑھے چار سو ارب اور گیس سیکٹر100ارب روپے کے خسارے میں ہے۔ملک کے گردشی قرضے200ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔بیرونی قرضہ60ارب ڈالر سے بڑھ کر95ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔