سی پیک منصوبہ پر حکومت نے شک پیدا کیا ‘ نقصان کا ازالہ ضروری ‘ لیاقت بلوچ

سی پیک منصوبہ پر حکومت نے شک پیدا کیا ‘ نقصان کا ازالہ ضروری ‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

نے کہاہے کہ آئین پاکستان اور قرآن و سنت کا نظام ہی پوری قوم کے اتحاد ، وحدت اور ترقی و استحکام کا ذریعہ ہے ۔عالمی ذرائع ابلاغ طے شدہ منصوبہ کے تحت پوری دنیا میں انتشارِ فکر پیدا کر رہے ہیں ۔ یہ بڑی مہارت سے عالمی استعماری اشرافیہ کے طے شدہ ایجنڈا کے حصول میں معاونت کر رہے ہیں ۔ پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے، اس عظیم منصوبہ پر ابہام و شک و شبہ حکومت نے خود پیدا کیا ہے ۔ کابینہ میں ریویو کمیٹی اور وزیراعظم کے مشیر رزاق ڈار کا تجزیہ ، انٹرویو اس کا سبب بناہے ۔ حکومت نے تدبر اور گہرائی سے معاملہ ہینڈل کرنے کی بجائے جذباتی اور پہلے سے انفرادی موقف اختیار کر کے نقصان کیاہے ،اب اس نقصان کا ازالہ ضروری ہے۔