ملتان تا شجاع آباد ایکسپریس ہائی وے منصوبہ ایک سال بعد بھی نامکمل ‘ مسائل میں اضافہ

ملتان تا شجاع آباد ایکسپریس ہائی وے منصوبہ ایک سال بعد بھی نامکمل ‘ مسائل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)ناگ شاہ ملتان تا شجاع آباد ایکسپریس ہائی وے کا منصوبہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ایک سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکا۔فنڈز کی عدم دستیابی رکاوٹ بن گئی ۔ایک سال میں صرف ڈیڑھ کلومیٹر روڈ مکمل ہو سکا ۔ تباہ شدہ 8کلومیٹر روڈ مسافروں کے لئے عذاب بن گیا۔جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث گاڑیوں کا گزرنا محال ہو گیا ۔ جھٹکے لگنے سے گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں ۔ مسافر تکلیف سے دوہرے ہو جاتے ہیں ۔ اس بارے میں پراونشل ہائی وے کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال یہ منصوبہ شروع ہوا جس پر تیزی کے ساتھ کام شروع ہوا ۔ ابتدائی طور پر فنڈز دستیاب ہوئے جس سے ڈیڑھ کلو میٹر روڈ تعمیر کیا گیا اور موٹر وے سے لنک کیاگیا ۔6کروڑ روپے کے اس منصوبے کے لئے مزید فنڈز نہیں مل سکے جس کے باعث اس منصوبے پر کام رک گیا ۔ٹھیکیدار نے مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔اب پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تو امید کی جا رہی ہے کہ تقریباًساڑھے 4کروڑ کے فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے اور اس منصو بے پر کام پھر شروع ہو جائے گا اور یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے گا جس سے عوام کو اذیت ناک سفر سے نجات مل جائے گی۔