تونسہ ‘ قتل کے ملزم کو سزا ‘ رشتہ دار خواتین کا کچہری میں ہنگامہ ‘ شور شرابا

تونسہ ‘ قتل کے ملزم کو سزا ‘ رشتہ دار خواتین کا کچہری میں ہنگامہ ‘ شور شرابا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تونسہ شریف ( تحصیل رپورٹر) قتل کے مجرم کو عمر قید کی سزا پر عدالت کے باہر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کچہری ایریا میں مدعی اور ملزم کے رشتہ داروں نے ہنگامہ برپا کردیا۔تونسہ شریف میں ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر نے لڑکی کے قتل میں ملزم عمر کو پچیس سال قید دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جس پر مجرم کے رشتہ دار خواتین نے کچہری ایریا میں شور شرابا شروع کر دیا.جس پر مدعی ڈنڈا لیکر انکے پیچھے بھاگا. خواتین بین کرتی رہیں کہ مجرم بے گناہ ہے. باپ نے بیٹے سے ملکر بیٹی فرزانہ کو قتل کیا. پولیس نے بھی عمر کو بے گناہ قرار دیا. مدعی سلطان احمد نے بتایا کہ اسکی بیٹی کو تین ملزمان نے ملکر فائرنگ کر کے قتل کیا. عدالت سے سزا کے بعد اب یہ لوگ اسے جان سے مار دیں گے. پولیس نے مدعی اور ملزمان کو ایک دوسرے سے چھڑایا.ملزم کے رشتہ داروں نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ہنگامہ