دھوکہ دہی ‘3 واقعات میں 3کروڑ 95 لاکھ سے زائد کا فراڈ ‘ پولیس کاروائی شروع

دھوکہ دہی ‘3 واقعات میں 3کروڑ 95 لاکھ سے زائد کا فراڈ ‘ پولیس کاروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)دھوکہ دہی کے3واقعات میں ملزمان نے3کروڑ 95لاکھ سے زائد مالیت کی رقم ہتھیالی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمات درج کرلیے تفصیل کے مطابق دھوکہ دہی کا پہلا واقع شاہد اقبال کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم مشتاق احمد نے تعلق کافائدہ اٹھاتے ہوئے ضرورت کے تحت ایک لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اورادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دے دیا، دوسرا واقع کوٹ سبزل کے رہائشی سبزل علی کے ساتھ پیش آیا جس سے 3حقیقی بھائیوں ملزمان ذیشان یوسف وغیرہ جوکہ کروڑوں روپے مالیت کا تھا وہ بیرون ملک فرارہوگئے تھے سے 3کروڑ 52لاکھ روپے مالیت کی رقم کاروبار کیلئے حاصل کی اور ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دے دیا جبکہ تیسرا واقع بھونگ کے رہائشی الطاف حسین کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم امیر احمد نے 43لاکھ روپے مالیت کا کاروباری لین دین کیا اور ادائیگی کیلئے مقامی بنک کاچیک دے دیا ملزمان کی جانب سے رقوم کی ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
دھوکہ دہی