بہاولپور ‘ سنی گینگ ٹریس ‘ ملزمان ثناء اﷲ اور اصغر گرفتار

بہاولپور ‘ سنی گینگ ٹریس ‘ ملزمان ثناء اﷲ اور اصغر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) سنی گینگ کو ٹریس کر کے مطلوب ملزمان ثناء اللہ عرف سنی اور اصغر علی کو گرفتار کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

ڈاکٹر محمد اقبال خان کے حکم پرایس پی انویسٹی گیشن سلیم خا ن نیازی کی زیر نگرانی اسپیشل ٹاسک ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی سربراہی میں دن رات محنت کر کے بین الصوبائی ڈکیتی و رہزنی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث سنی گینگ کو ٹریس کر کے مطلوب ملزمان ثناء اللہ عرف سنی اور اصغر علی کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ بقیہ گینگ ممبرز کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ۔ملزمان نے بہاول پور اور کوہاٹ میں درجن بھر رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کر نے کا اعتراف کیا ہے جس میں تھانہ سول لائنز کی حدود میں طارق میڈیکل سٹور پر دوران ڈکیتی عبداللہ نامی شخص کا قتل ، تھانہ کوتوالی کی حدود میں سرفراز میڈیکل سٹورپر ڈکیتی اور تھانہ صدر کی حدود میں ریلوے لائن کے ساتھ ارشاد عرف جبی کا قتل وغیرہ شامل ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان نے ڈی ایس پی سٹی انور سعید، انسپکٹرراؤ محمد سلیم اورانکی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں گی۔