گیس بجلی مہنگی ، شہری نئی حکومت سے مایوس ، فوری ریلیف ضروری

گیس بجلی مہنگی ، شہری نئی حکومت سے مایوس ، فوری ریلیف ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو اپنے وعدوں پر(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

عملدرآمد کرناچاہیے۔ جماعت اسلامی تمام تر تحفظات کے باوجود حکومت کو موقع دینا چاہتی ہے مگر حکومت سابقہ حکومتوں کے ٹریک پر چڑھتی نظر آرہی ہے۔ دن بدن مایوسی اور ناامیدی کے سائے گہرے ہورہے ہیں۔ عوام محض حکمرانوں کی تبدیلی سے مطمئن نہیں ہوں گے۔ جب تک عام آدمی کی مشکلات اور مصائب میں کمی نہیں آئے گی، حکومت پر عوام کا اعتماد متزلزل رہے گا۔ وزیر خارجہ کا افغانستان کا دورہ، جلال آباد قونصل خانے کی بحالی، مشرقی اقتصادی کمیشن اور افغانستان سے درآمدات پر ڈیوٹی کا خاتمہ خوش آئند ہے اس سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھیں گے اور دوریاں ختم ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھی تک کوئی ایسا نمایاں کام نہیں کیا جس سے عا م آدمی کو ریلیف ملتا، بلکہ موجودہ حکومت بھی دن بدن اسی ٹریک کی طرف بڑھتی نظرآرہی ہے جس پر سابقہ حکومتیں چلتے ہوئے عوامی نفرت اور غضب کا شکار ہوئیں۔حکومت نے ابھی تک لوٹی دولت واپس لانے اوربے لاگ احتساب سے اپنے نعروں اور وعدوں کی طرف ایک قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور احتساب کے اداروں کے پاس ملک کو لوٹنے والے بڑے مگر مچھوں کی لسٹیں موجود ہیں۔ نیب میں کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز کا مکمل ریکارڈ پڑا ہے عوام کو بتایا جائے کہ حکومت کس مصلحت کے تحت قوم کے ان مجرموں کو ڈھیل دے رہی ہے۔
ڈاکٹر وسیم